• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ آج رات سوچیں ،بیان پر نظر ثانی کریں، طلال چوہدری

Khursheed Shah Tonight Revise The Statement Talal Chaudhary

ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ آج رات پھر سوچیں اور اپنے بیان پر نظر ثانی کریں۔

خورشید شاہ کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ شاہ صاحب سوچ کر بیان دیں تاکہ کل شرمندگی نہ ہو، کبھی ایک استعفیٰ مانگتا ہے کبھی دوسرا اور کبھی یہ مل کر استعفیٰ مانگتے ہیں۔

طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نہ پہلے ٹوٹی ہے نہ آئندہ ٹوٹنے کا کوئی امکان ہے، چودھری نثار اور وزیراعظم نوازشریف نے ہمیشہ مل کر جدوجہد کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چوہدری نثار سے متعلق بلاوجہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،مسلم لیگ ن وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مضبوط ہے۔

تازہ ترین