• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تم دوسروں کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے ،مریم نواز

You Were Engaged In Conspiracy Against Others Maryam Nawaz

وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی نامکمل منی ٹریل ہے،انہوں نے سپریم کورٹ میں نامکمل منی ٹریل دینے کا تحریری اعتراف کیا ہے۔

مریم نواز نے عمران خان کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب پر سوشل میڈیا میں دیے گئے بیان میں عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ تم دوسروں کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے کے عیب تلاش کرتے کرتے تمہارے اپنے عیب سامنے آگئے، تم نےدوسرے کے عیب تلاش کرتے اپنی الماری کھلی چھوڑ دی، الماری کھلی چھوڑنے سے تمہارے اپنے ڈھانچے گرگئے ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ تم نے گہرا رازچھپا رکھا تھا، وہ سب کے سامنے آگیا، اللہ کا اپنانظام ہے، اپنے طریقے ہیں،دوسروں پر تہمت نہ لگاؤ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سبق یہ ہےکہ جھوٹ سے دوسروں پر یلغار کرنے والے مت بھولیں سچ انہیں بھی برباد کر سکتا ہے۔

تازہ ترین