• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کاؤنٹی کی آمدنی کا ریکارڈ دستیاب نہیں، وکلاء عمران خان

Record Of English Countys Earning Not Available Imran Khan

عمران خان کےلندن فلیٹ، بیرون ملک کرکٹ معاہدوں سےحاصل رقم کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئیں۔

عمران خان کے وکلاء نے سپریم کورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انگلش کاؤنٹی سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 20سالہ پرانا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 1987ء عمران خان کا منافع بخش سال تھا جس میں انہیں 1لاکھ 90ہزار پاؤنڈ ملے، لندن فلیٹ 1لاکھ 17ہزار پاؤنڈ کا خریدا ۔

عمران خان کے وکلاء نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ عمران خان کو 79-1977ء میں کیری پیکر سیریز سے سالانہ 25ہزار ڈالر ملتے تھے، وہ اسلام آباد میں بیرون ملک کرکٹ کے مہنگے ترین کھلاڑی تھے۔

وکلاء نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی بیرون ملک کرکٹ معاہدوں سے حاصل رقم کی تفصیلات میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان منی لانڈرنگ میں کسی طرح ملوث نہیں۔

تازہ ترین