• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفرعبداللہ کوقائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی بنانے کا فیصلہ

Zafar Iqbal Name Finalized To Appoint Secp Chairmanship Board

ظفرعبداللہ کوقائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن آج جاری ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے ظفر عبد اللہ کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن وزارت قانون کو بھجوا دیا ہے،ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن وزیر اعظم کی منظوری کے بعد آج کسی بھی وقت متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت قانون نے کمشنروں کی سینیارٹی کے معاملے پر اپنی رائے دے دی ہے، وزارت قانون کی نظر میں کنٹریکٹ کے مطابق ظفر عبد اللہ سینئر ترین کمشنر ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ظفر عبد اللہ نے بطور کمشنر 17 اگست 2012ء کو جوائن کیا۔

واضح رہے کہ ظفر عبداللہ سے پہلے ایس ای سی پی کے قائم مقام چیئرمین کے لیے طاہر محمود کا نام لیا جارہا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے طاہر محمود کے متعلق رائے دی تھی کہ وہ بھی کنٹریکٹ ملازم ہیں اور ان کی سروس میں بریک آتا رہتا ہے،تاہم نیا کنٹریکٹ ملنے پر سینیارٹی قائم نہیں رہتی، طاہر محمود کی بطور کمشنر گزشتہ سال تیسری مرتبہ تعیناتی ہوئی۔

تازہ ترین