• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا میں منفرد ہیٹ بنانے کا رنگا رنگ مقابلہ

کیلیفورنیا میں انوکھے اور منفرد ہیٹس کے مقابلے کے دوران دلچسپ ٹوپیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

کسی نے ہیٹ میں پھول سجایا تو کوئی پورا گلدستہ ہی سر پر اٹھا لایا، امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دلچسپ مقابلے میں رنگا رنگ ہیٹ نظر آئے ۔

کیلیفورنیا میں 23ویں سالانہ ہیٹس ڈے کے موقع پر دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے منفرد کاسٹیومز سمیت ایسی عجیب و غریب ٹوپیاں پہن کر شرکت کی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

مشروبات کے خالی ڈبوں اور اصلی و نقلی پھولوں سے سجے ہیٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے، کسی نے فنکاری کے لیے بوتلوں کو آزمایا تو کوئی گلدستہ بنا کر سر پر سجالایا۔

اس دلچسپ مقابلے میں ملک بھر سے تقریباً 40ہزار سے زائد لوگ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے گھر میں تیار کئے گئے ہیٹس پہن کر شرکت کے لیے پہنچے جہاں گھوڑوں کے ریس کے دوران منفرد ہیٹس کی بہار نے شائقین کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔

گھر میں تیار کئے گئے ان ہیٹس کے لیے کسی نے پھولوں کی تھیم کو چنا تو کسی نے مختلف کینز کا استعمال کرتے ہوئے انوکھی ٹوپی بنا ڈالی۔

واضح رہے کہ اس مقابلے میں جس کی ہیٹ سب سے زیادہ ججز کو بھائی وہی اس مقابلے میں جیت کا حقدار ٹھہرے گا اور اسے بطور انعام 5ہزار ڈالر سے نوازا جائے گا۔

تازہ ترین