• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کے احتساب سے جمہوریت مضبوط ہوگی، شفقت محمود

Democracy Will Be Strengthened With Pms Accountability Shafqat Mahmood

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کہتے ہیں کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ان کے احتساب سےجمہوریت کو خطرہ ہوگیا، ان کے احتساب سے توجمہوریت مضبوط ہوگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اصل میں کوئی کھلی کتاب ہے تو وہ عمران خان کی زندگی ہے ،17 سال کی عمر میں قوم کی نمائندگی کرنے کے بعد ان کی زندگی کا کوئی پہلو خفیہ نہیں ۔

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ میاں شریف کے جوبھائی سیاست میں نہیں آئے ان کے کاروبار کاحال دیکھ لیں اور ان کا حال دیکھ لیں،عمران خان نے ذاتی پلاٹ بھی شوکت خانم کوعطیہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ قوم کا عمران خان پر اعتبار یہ ہے کہ وہ ایسے شخص ہیں جنہیں پاکستان کے عوام نے ساڑھے 6ارب روپے عطیہ دیا۔

شفقت محمود کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے اقتدار سے باہر ہوتے ہوئے قوم کی خدمت کی،شریف خاندان پر کرپشن کے 29 کیسز ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ معصوم سا چہرہ بنا کر یہ کہتے ہیں کہ ہم نے کیا کیا ہے،فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے، چند دن میں فیصلہ آجائے گا۔

تازہ ترین