• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج بحران ،امیر قطر کی مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی

Gulf Crises Emir Qatar Ready To Talk On Conditions

امیر قطر نے خلیجی بحران پرمذاکرات کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی اورکہاکہ قطر کی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔

سعودی قطر بحران کے بعد ٹی وی پر پہلے خطاب میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نےسعودی عرب سمیت چار عرب ممالک کے ساتھ مذاکرات کے آمادگی کا اظہار کیا ۔

ان کا کہناتھاکہ قطر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اوریہ کسی کوخوش کرنے کے لیے نہیں،وہ اپنے ملک کا بائیکاٹ ختم کرانے کے لئے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

امیرِ قطر نے قطر کے خلاف ’جھوٹے الزامات لگانے کی مہم‘ کی سختی سے مذمت کی اور کہا کہ کسی بھی حل کے لیے قطر کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔

شیخ تمیم بن حمد کا کہناتھاکہ اب حکومتوں کے درمیان سیاسی مسائل سے عوام کو آزاد کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

تازہ ترین