• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بی کے ٹوئٹر پرمداحوں کی تعداد 28ملین ہوگئی

امیتابھ بچن بالی ووڈ کے ہی نہیں سوشل میڈیا کے بھی شہنشاہ بن گئے۔
ٹوئٹر پربالی ووڈ شخصیات میں پہلی پوزیشن پر براجمان بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ مچادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد 28ملین تک جا پہنچی ہے جبکہ ان کے مقابلے میں شاہ رخ خا ن کی ٹوئٹر پر فین فالوونگ 26اعشاریہ 3ملین،عامر خان کی21اعشاریہ 4ملین اور سلمان خان کی 24اعشاریہ1ملین ہے۔
اس موقع پر بگ بی کافی خوش نظر آئے اور مداحوں کی جانب سے اتنی محبت پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

تازہ ترین