• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد:پانی سے بھرا ائرپورٹ اور شاہراہوں کی تصاویر

Islamabad Airport Filled With Rainy Water And Pics Of Roads

اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کے بعد پانی سے بھرے ائرپورٹ اور شاہراہوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

مسافروں کے کھڑے پانی سے گزر کر ائرپورٹ لاونج میں جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نجی ائر لائنز کے مسافر شٹل بس سے پانی میں اتر کر انٹرنیشنل آمد لاونج میں پہنچ رہے ہیں۔

بعض مسافروں نے ہاتھوں میں سامان تھامے ہوئے ہیں، اور کچھ نے پانی سے گزرتے وقت اپنے جوتے اتار لیے۔

اسلام آباد ائرہورٹ کی وائرل تصویر میں پی آئی اے کے جہاز کو پانی میں کھڑا بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ایک تصویر میں ائیر پورٹ کا عملہ سامان کی ٹرالیوں کو دھکیل کر پانی سے نکال رہے ہیں۔

ایک اور وائرل تصویر میں ائر پورٹ کو جانے والی اسلام آباد ایکسپریس وے کی سڑک پر سیلابی پانی کھڑا ہے۔

ایک تصویر تو اسلام آباد کے لینڈ مارک کی ہے ، جہاں قائد اعظمؒ کے مشہور اقوال اتحاد ایمان تنظیم اویزاں ہیں۔

تازہ ترین