• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورلینڈو میں بلیوں سے محبت کرنیوالوں کیلئےکیفے

بلیوں سے محبت کرنیوالے افراد کیلئے اورلینڈومیں کیٹ کیفے قائم کیا گیا ہے جس میںچائے اور کا فی کی چسکیاں لگائیں اور بی مانو کے ساتھ وقت بھی گزاریں۔

شیر کی خالہ بلی اپنی چالاکی کے ساتھ ساتھ شرارتوں اور دلچسپ حرکات کی وجہ سے اکثر افراد کا پسندیدہ پالتو جانور ہے اور لوگ اپنی بی مانو کے ناز اُٹھا کربیحد خوش بھی ہوتے ہیں۔

فلوریڈا میں بلیوں سے محبت کرنے والے ایسے ہی افراد کیلئے منفرد کیٹ کیفے واقع ہے جہاں آنے والے افراد کافی ،چائے اور سینڈوچ سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ بی مانو کے ساتھ وقت بھی گزارتے ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں قائم کئے گئے اس کیٹ کیفے میں مختلف نسل کی درجنوں بلیاں موجود ہیں جن کے ساتھ کھیل کر ، وقت گزار کر اور بلیوں کی شرارتیں دیکھ کر کیٹ لوورز بیحد محظوظ ہوتے ہیں۔


کیفے انتظامیہ کی جانب سے بلیوں کو گود بھی لیا جا سکتا ہے، جانوروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے قائم کیا گیا یہ منفرد نوعیت کا کیٹ کیفے فلوریڈا کی عوام میں بیحد مقبول ہو رہا ہے ۔

تازہ ترین