روس، ایران اور شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کے قانون پر ڈیموکریٹس اور ریپبلکن امریکی ارکان پارلیمنٹ متفق ہوگئے۔
امریکی سینیٹ نے ایک ماہ قبل ایران کیخلاف بل پاس کیا تھا، ایوان نمائندگان میں بل کی منظوری شمالی کوریا کو شامل کرنے کے لیے روک لی گئی تھی۔
تمام اراکین پارلیمنٹ کے اتفاق کے بعد ترمیم شدہ بل کو اب کانگریس کے دونوں ایوانوں سے منظوری درکار ہوگی، جس کے بعد ان ممالک پر نئی پابندیوں کا بل امریکی صدر ٹرمپ کے پاس بھیجا جائے گا۔