• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معیاری آئل ٹینکرز کو پٹرول ترسیل کی اجازت نہیں،اوگرا

Non Standard Oil Tankers Not Allowed To Deliver Petrol Ogra

اوگرا کا کہنا ہے کہ معیار پر پورا نہ اترنے والے آئل ٹینکرز کو پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔

ترجمان اوگرا نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل سے حاصل رپورٹ کے مطابق 12ہزار میںسے صرف 40فیصد آئل ٹینکرز معیار کے مطابق ہیں،غیر معیاری آئل ٹینکرز کے معاملے پر نرمی نہیں برتی جائےگی۔

ترجمان کے مطابق آئل ٹینکرز کو موٹر وہیکل ایگزامینر سے فٹنس سرٹیفکیٹ ، چیف انسپکٹر ایکسپلوسوزسے لائسنس لینا ضروری ہے اس کے ساتھ آئل ٹینکر زکے ایکسل کی تعداد بھی این ایچ اے کے مقررہ معیار کے مطابق ہو نا ضروری ہے۔

ترجمان نے کہا اوگرا ٹرانسپورٹیشن رولز میں آئل ٹینکرزکیلئےرعایت کی کوئی گنجائش نہیں معیار پر پورا نہ اترنے والے آئل ٹینکرز کے خلاف کارروائی کیلئے صوبوں کو بھی لکھ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین