• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Usain Bolt Won Another Hundred Meters Race

ایتھلیٹکس کی دُنیا کے بے تاج بادشاہ یوسین بولٹ نے سو میٹر کی ایک اور ریس اپنے نام کرلی۔

یوسین بولٹ موناکو میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں آخری بار ایکشن میں دکھائی دئیے ،آٹھ مرتبہ کے اولمپک چیمپئن نے یہ ریس اس سال کے سب سے کم وقت میں مکمل کی۔

اُنہوں نے مقررہ فاصلہ 9 اعشاریہ9 پانچ سکینڈز میں طے کرکے امریکا کے اسیا ینگ کو مات دی ، جنوبی افریقا کے اکانی سمبائن تیسرے نمبر پر رہے۔

چار سومیٹر ریس میں جنوبی افریقا کے وین نیکرک نے فتح حاصل کی، اُن کا وقت43 اعشاریہ37 سکینڈز رہا۔

خواتین کی دو سو میٹر ریس میں آئیوری کوسٹ کی میری جوزے نے سب کو پیچھے چھوڑا، امریکا کی کائرہ جیفرسن دوسرے نمبر پر رہیں۔

 

تازہ ترین