• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان ،’نیشنل پریس ڈے پر صحافیوں کے لئے فلیٹس کا تحفہ

Journalists In Azerbaijan Get Free Flats For Press Day

آذربائیجان میں 22 جولائی کو منائے جانے والے نیشنل پریس ڈے کے موقعے پر حکومت نے 255 صحافیوں کو ان کی خدمات کے صلے میں فلیٹس دیے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے نےمقامی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سنہ 1875 میں اسی روز آذربائیجانی زبان کا پہلا اخبار 'آکنجا شائع ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے سابق صدر حیدر آلیا نے نیشنل پریس ڈے 2010 میں منانا شروع کیا تھا۔ رواں سال ان کے بیٹے اور موجودہ صدر الہم آلیا نے اس دن صحافیوں کو مفت فلیٹس دینے، پریس کے فروغ کے لیے مالی معاونت اور مزید صحافیوں کے لیے فلیٹس بنانے کے لیے رقم کا اعلان کیا۔

ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان میں اظہار رائے کی آزادی کا پورا خیال رکھا جاتا ہے اور میڈیا پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکہ میں قائم میڈیا کے لیے کام کرنے والی تنظیم فریڈم ہاؤس کےخیالات کچھ اس کے منافی ہیں، اس تنظیم کا کہنا ہے کہ آذربائیجان میں میڈیا آزاد نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آذربائیجان میں ایک کمرے کے فلیٹ کی قیمت 50 ہزار ڈالر ہے اوریہ پہلی بار نہیں ہے کہ صحافیوں کو نوازا گیا ہے۔ حکومت نے صحافیوں کے لیے فلیٹس کا اعلان پہلی بار 2013 میں کیا تھا۔

 

 

 

تازہ ترین