• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور عراق کا انسداد دہشت گردی پر معاہدہ

Saudi Arabia And Iraq Agreement On Counter Terrorism

عراق اور سعودی عرب کے درمیان انسداد دہشت گردی کے تحت خفیہ معلومات کے تبادلے کا ایک معاہدہ طے پایا ہے۔

العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے چیف آف اسٹاف جنرل عبد الرحمان صالح البنیان اور ان کے عراقی ہم منصب جنرل عثمان الغانمی نے بغداد میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان آمد ورفت کے لیے خشکی کے راستے سے استعمال ہونے والی ’عرعر‘ گزرگاہ کو کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عراقی عازمین حج کو مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کے سفر میں سہولت فراہم کی جاسکے۔

تازہ ترین