• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر،گلگت، خیبرپختونخوا،پنجاب اورسندھ میں بارش کا امکان

Rain Likely In Kashmir Gilgit Baltistan Punjab And Sindh

کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں آج صبح سویرے ہلکی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہزارہ، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن کے بیشتر مقامات پربھی برسات کی پیش گوئی کی ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا، فاٹا، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد، کراچی، سبی، ژوب، نصیرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

 

تازہ ترین