• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ڈیانا کی’ ذاتی البم‘کی تین تصاویر منظرعام پر

لیڈی ڈیانا کی ذاتی البم میں شامل تین تصویریں منظر عام پر آگئیں، شہزادہ ولیم اور ان کے بھائی ہیری نے یہ تصاویر دستاویزی فلم کے لیے جاری کیں۔

جاری کی گئی تصویروں میں سے ایک میں لیڈی ڈیاناپرنس ہیری کو گود میں اٹھائے مسکرا رہی ہیں، دونوں شہزادوں نے اپنی ماں کی زندگی پر بننے والی ایک دستاویزی فلم کیلئے یہ تصویریں جاری کی ہیں ۔

دستاویزی فلم Diana,our mother کل نشر کی جائے گی، جبکہ لیڈی ڈیانا کی 20 ویں برسی کے موقع پر31 اگست کو فلم ریلیز کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 میں پیرس میں کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔

تازہ ترین