• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے عدالت میں تسلیم کیا ان کے پاس منی ٹریل نہیں،طلال

Imran Acknowledged In Court He Did Not Have A Mini Trail Talal

مسلم لیگ ن کےرہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت میں تسلیم کیا کہ ان کے پاس منی ٹریل نہیں،عمران خان کے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کو ہی میڈیا سامنے لایا۔

طلال چوہدری کا عمران خان کی میڈیا سے گفتگو کے ردعمل میں کہنا تھا کہ عمران دیگرلوگوں کےپورےخاندان کےمنی ٹریل کامطالبہ کرتےہیں، عمران خان کےپاس اپنی جائیدادکاریکارڈموجودنہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: کون کہتا ہے میرے پاس منی ٹریل نہیں، عمران خان

جیو نیوز سے بات چیت میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران کےپاس جائیدادکےذرائع،منی ٹریل یاٹیکس ڈاکیومینٹس کچھ بھی نہیں،عمران خان کےپاس فلیٹ خریدنےکامنی ٹریل نہیں ہے،ان سےمانگاجائےتوجھوٹ کی ٹریل دیتےہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عمران منی ٹریل دینے میں ناکام

طلال چوہدری نے کہا کہ جھوٹ بولنےوالےایکسپوزہورہےہیں،عمران خان نےجوچیزیں فراہم کیں ان میں تضاد ہے۔عمران واحدآدمی ہےجس پرسابقہ بیوی بھی کروڑوں خرچ کرتی ہے۔

تازہ ترین