• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Central Jail Quetta Fun Place For Prisoners

سنٹرل جیل کوئٹہ میں قیدیوں کو مزیدار کھانے، تاش کھیلنے،موبائل فون اور ٹی وی کی سہولت میسر ہے،جیل میں موجود قیدی اربوں روپے کی کرپشن کےملزم ہیں۔جیو نیوز نےقیدیوں کی تصاویر اور وڈیو حاصل کر لی،

سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی کےسیکرٹری عمران گچکی جیل میں تمام سہولتوں کے ساتھ موجود ہیں ، عمران گچکی پر اربوں روپے کی کرپشن اور آمدنی سے زائد اثاثوں کا الزام ہے ۔

دوارب روپےسےزائدکی کرپشن کے ملزم سابق وزیر خوراک بلوچستان اسفندیار کاکڑ بھی سینٹرل جیل کوئٹہ میں ہیں۔ اسفند یار کاکڑ نے پچیس لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب کرادی تھیں۔

وڈیو میں جیل کی بی کلاس میں اسفند یار کاکڑ موبائل فون استعمال کرتے دکھائے گئے ہیں ۔قیدیوں میں سے ڈائریکٹر فوڈ ظاہر جمال دینی بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیس بک پر عمران گچکی کی نت نئی تصاویر بھی اکثر دکھائی دیتی ہیں۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات ضیا ترین کے مطابق موبائل فون کے استعمال پر سخت پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل میں موبائل فون کا استعمال ہورہا ہے اسکا معلوم نہیں۔

تازہ ترین