• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن ورلڈ کپ فائنل: انگلینڈ کی ٹاس جیت کر بیٹنگ

Womens World Cup Final England Win Toss And Elect To Bat First

 ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لارڈزکے میدان میں کھیلے جارہے فائنل کیلئے دونوں ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔انگلینڈ کی ٹیم ساؤ تھ افریقہ کوہراکر جبکہ بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔

بھارتی ٹیم پہلی مرتبہ ویمن ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کررہی ہے، جب کہ بلیو شرٹس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں انگلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے چکی ہے ۔

واضح رہے کہ انگلینڈ 2بار ورلڈ کپ کا اعزاز جیت چکی ہے۔

تازہ ترین