• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کی شیخ عبداللہ بن زایدال سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

Netan Yahu Secretly Meets Sheikh Abdullah Bin Zayed

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید ال ناہیان کے درمیان 2012ء میں نیو یارک میں خفیہ ملاقات ہوئی تھی ۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق دونوں رہنماوں نے اس خفیہ ملاقات میں ایران کے مشتبہ ایٹمی پروگرام پر تبادلہ خیال کیا ۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ یہ ملاقات 28 ستمبر 2012ء کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

اس سے ایک دن پہلے اسرائیلی وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں اس بات پر زور دیا تھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے سے روکنے کے لیے عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ تہران کے جوہری افزودگی کے منصوبے پر سخت حد مقرر کرے ۔

اسرائیلی روزنامے کے مطابق 2012 ءکی اُس خفیہ ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ واشنگٹن میں اماراتی سفیر یوسف ال اُتیبہ بھی شریک تھے۔

اس موقع پر دونوں رہنماوں نے ایران اور فلسطین سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین