• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر تنازع کے حل کی کوششوں پر مطمئن ہیں،ریکس ٹلرسن

Us Satisfied With The Efforts For Solving Qatar Crises

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹِلرسن نے کہاہے کہ وہ قطری تنازع کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر مطمئن ہیں۔

جرمن ٹی وی کے مطابق عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی بن عبداللہ سے واشنگٹن میں ملاقات سے قبل صحافیوں سے بات چیت میں ٹلرسن نے کہا کہ قطری تنازع کے حل کی جانب مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔

اسی تناظر میں ٹِلرسن نے دس روز قبل خطے کا دورہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا قطری حکومت کے ساتھ دہشت گردی، دہشت گردی کی مالی معاونت اور انسدادِ دہشت گردی کے متعدد امور پر بات چیت میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں قطری حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

تازہ ترین