• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ پولیس کو بدانتظامی سے بچائیں،آئی جی

Cm Sindh Should Save Police From Corruption Ig Sindh

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا ،جس اپیل کی گئی ہے کہ سندھ پولیس کو بدانتظامی سے بچائیں،ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پرعمل کریں،محکمے میں تقرریوں اور تبادلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے۔

آئی جی سندھ نے خط میں کہا کہ صوبائی وزیرداخلہ پولیس افسروں کو بلاجواز طلب کرتے ہیں، پولیس ایکٹ 1861 کے مطابق آئی جی سندھ محکمہ پولیس کا انتظامی سربراہ ہوتا ہے، میرے عہدے کا انتظامی کنٹرول کم کیا جارہا ہے، ان اقدامات سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پولیس ملازمین کو چھٹیاں دی جارہی ہیں،وزیر داخلہ کی جانب سے بھی متعدد ملازمین کو غیر ضروری طور پر طلب کیا گیا۔

آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ کو لکھا ہے کہ اے آئی جی آپریشن سمیت دیگر اہم عہدوں پر تبادلوں پر بھی آئی جی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ان اقدامات سےسینٹرل پولیس آفس میں معمول کے کام نہیں ہوپارہے ۔

انہوں نے خط میں کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں پولیس کو انتظامی طور پر خودمختار بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، بدقسمتی سے تقرریوں تبادلوں سے متعلق فیصلے اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی نفی ہیں ۔

تازہ ترین