• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کرپشن کیلئے قانون ختم کیا گیا ،امیر مقام

Law Annulled In Sindh To Do Corrution Amir Muqal

وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہاہےکہ کرپشن کے خاتمے کی باتیں کرنے والوں نے سندھ میں کرپشن کے لیے قانون ختم کیا ۔

پشاور میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان نے بھی احتساب کے نظام کو تالا لگا کر چابی جیب میں ڈال لی ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ باہر سے سازشیں کرنے والوں کو پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہوتی۔

امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک سے باہر ہوں یا اندر ، مسلم لیگ ن ان کا مقابلہ کرے گی ۔

تازہ ترین