• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کے ڈرامے نے بانی متحدہ کی سیاست کو زندہ کیا ،کمال

Farooq Sattars Drama Made Politicis Of Mqms Founder Alive

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کا ڈراما کرکے بانی متحدہ کی شکست خوردہ سیاست کو دوبارہ زندہ کیا ۔

پی ایس پی کے انتخابی نشان ’ڈولفن‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مخالفین کو گولیوں سے نہیں اپنے صبر سے ماریں گے،ہمیں کلاشنکوف ،ٹی ٹی اور بموں کی نہیں چاہیے۔

تقریب میں مرکزی رہنمائوں کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،پی ایس پی سربراہ کا کہناتھاکہ جس پارٹی کے نام کے ساتھ ایم کیو ایم ہوگا وہ بانی ایم کیو ایم سے جڑی ہوگی ۔

پارٹی صدر انیس قائمخانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں دو لوگوں کی پارٹی کہنے والوں کا باب بند ہوگیا،ڈولفِن کا انتخابی نشان پاک سر زمین پارٹی کے کارکنان کے لئے اللہ کا تحفہ ہے، عوام ڈولفن پر مہر لگا کر پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنائیں گے۔

تقریب سے سینئر وائس چیئرمین انیس ایڈوکیٹ نے خطاب کرتےہوئے کہنا تھاہ مہاجر قوم دیکھ لے ایک رشتے دار پکڑا گیا تو خاموشی اور سناٹا طاری ہے، عام کارکن پکڑا جاتا تو لمبی لمبی تقریریں ہوتیں تاکہ اس کی لاش ملے۔

تازہ ترین