• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا کےعدنان پہلوان نے شیر پنجاب کا ٹائٹل جیت لیا

Adnan Pehelwan From Gujranwala Wins Title Of Sher E Punjab

شیر پنجاب کا ٹائٹل گوجرانوالا کے عدنان پہلوان ٹائراں والا نے جیت لیا، اعزاز کے لیے ہونے والی کشتی میں لاہور کے طاری پہلوان مات کھا گئے ۔

شیر پنجاب دنگل میں20 چھوٹے بڑے مقابلے بھی ہوئے ، پہلوانوں کی روائتی سلامی پیش کی ، گلوگاروں نے سماں باندھ دیا ۔

لاہور میں شیر پنجاب دنگل کا جوڑہوا،ڈھول کی تھا پ پر پہلوانوں کی بیٹھکیںاور پھر روائتی سلامی ،دنگل دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد پنجاب اسٹیڈیم پہنچی ،مقابلے میں کم سن پہلوانوں نے بھی خوب داو پیچ دکھائے ۔

دنگل کے دوران روایت سے ہٹ کر موسیقی کا بھی اہتما م کیا گیا ،جس میں سابق پہلوانوں نے بھی رقص کر کے خوب سماں باندھا ۔

ٹائٹل فائٹ کے لیے لاہور کے طاری پہلوان اور گوجرانوالاکے عدنان پہلوان ٹائراں والا اکھاڑے میں اترے ، 26 منٹ تک دونوں پہلوان ایک دوسرے کو چت کرنے کوشش کرتے رہے۔

بالآخر عدنان پہلوان نے طاری پہلوان کو جاندار دکھا مارا اور شیر پنجاب ٹائٹل لے اڑے ۔منتظمین نے شیر لاہور اور شیر پنجاب کی کامیابی کے بعد ملکی سطح پر جوڑ کرانے کا اعلان کیا ہے ۔

تازہ ترین