• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیت المقدس میں کشیدگی ،سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب

Tension In Baitul Maqdis Un Security Council Emergency Meeting Summoned

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کی روک تھام پر غور کے لیے عالمی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس پیر کے روز طلب کیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے سفارت کاروں نے بتایا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس سویڈن، فرانس اور مصر کے مطالبے پرپیرکو طلب کیا گیا ہے جس میں مقبوضہ بیت المقدس میں جاری کشیدگی، مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کی پابندیوں پر غور کیا جائیگا۔

سویڈن کے سیاسی امور کے رابطہ کار کارل اسکاؤ نے اقوام متحدہ کے دفتر میں بتایا کہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں بیت المقدس کی تازہ کشیدگی کم کرنے کے لییفوری بات چیت شروع کرنے پر زور دیا جائے گا۔ادھر بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باہر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان کشیدگی بدستور موجود ہے۔

تازہ ترین