• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے عمران خان کی منی ٹریل مسترد کردی

N League Rejected Imrans Money Trail

مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی منی ٹریل مسترد کردی ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز نےکہا کہ عمران خان کی آف شور کمپنی نکلے تو ٹیکس مینجمنٹ ،ہماری نکلے تو ٹیکس چوری کا الزام لگادیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان تین نسلوں کی تو کیا صرف اپنی منی ٹریل نہیں دے سکے ہیں۔

دانیال عزیز کا کہناتھاکہ عمران خان کی دستاویزات جھوٹ کا پلندہ ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ عدالت اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔

تازہ ترین