• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات کی چاروں صوبوں میں بارش کی پیشگوئی

Met Office Predicts Rain Across Country

محکمہ موسمیات نے آئندہ 12گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تیز ہوائوں کےساتھ بارش ہوسکتی ہےجبکہ سکھر ،لاڑکانہ اور نوابشاہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت راولپنڈی ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،سرگودھا،ساہیوال ،بہاولپور ،ملتان اور ڈی جی خان میں بارش ہوسکتی ہے۔

بارش کے حوالے سے مزید کہا جارہا ہے کہ کشمیر ، ہزارہ اور گلگت بلتستان میں چندمقامات پر تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوگی

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی،ژوب،نصیر آباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

تازہ ترین