• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karachi Police Arrests Target Killer

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل سے پولیس نے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل سے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر وحید عرف ملا کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سنی تحریک کے کارکنوں کامران قادری،خالد معراج، اور شہاب حمید مسجد کے قتل میں ملوث ہے۔

ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کی واردات اللہ والی مسجد شاہ فیصل کالونی میں کی جبکہ اقدام قتل اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی ملوث رہاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم انتہائی مطلوب ملزم فرحان شبیر عرف فرحان ملا کا قریبی ساتھی ہے۔

تازہ ترین