• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکیم کے تحت حج آپریشن کا آغاز

Govt Hajj Scheme Starts Hajj Flights From Today

سرکاری حج اسکیم کے تحت آج سے پروازوں کا آغاز ہوگیا ۔پہلی حج پرواز 328 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوگئی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو الوداع کیا۔

اس موقع پر خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ حجاج کے لیے سفر کو پر آسائش بنا رہے ہیں۔ عازمین سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں اور وہ نظم وضبط کا مظاہرہ کریں۔

عازمینِ سعودی حکام، رضاکاروں اور معاونین کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ عازمین حج اپنے مثبت طرزِعمل اور بہترین نظم و ضبط سے ملکی وقارمیں اضافہ کریں۔

دوسری جانب آج ملک کے مختلف شہروں سے 8پروازیں 1954عازمینِ حج کو لے کر سعودی عرب روانہ ہونگی۔ کراچی سے عازمینِ حج کی پہلی پرواز کو پیر امین الحسنات شاہ رخصت کریں گے۔

ادھر لاہور سے پہلی پرواز کو سیکریٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری الوداع کہیں گےجبکہ پشاور سےعازمینِ حج کی پہلی پرواز کو گورنر خیبر پختو نخوا اقبال ظفر جھگڑا روانہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت یہ فلائٹ آپریشن 26اگست تک جاری رہیں گے۔ اس دوران 426پروازوں سے ایک لاکھ 7525عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔

تازہ ترین