کوئٹہ میں مقامی وومن یونیورسٹی میں فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے 22 طالبات کی حالت غیر ہوگئی ہے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا ہے۔
متاثرہ طالبات کو بولان میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ان کی حالت بہتر ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق 12 طالبات کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جبکہ باقی طالبات زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی میں گندے پانی کی فراہمی کی تحقیقات اور متاثرہ طالبات کو بہترطبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔