• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریا میلبورن فلم فیسٹول کی مہمان خصوصی بنیں گی

Aishwariya Rai To Be Chief Guest Of Melbourne Film Festival

بولی وڈ اسٹارایشوریا رائے بچن انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن 2017 میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ 43 سالہ اداکارہ اس سال کے فیسٹیول کےافتتاحی ہفتے کے آخر میں شرکت کریں گی جو 10 اگست سے 22 اگست تک جاری رہے گا۔

اداکارہ 12 اگست کو بھارت کے 70 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں آئیکونک فیڈریشن اسکوائر کی عمارت پر بھارتی ترنگا بھی لہرائیں گی۔

ایشوریا رائے بچن پہلی اداکارہ ہوں گی جو سالانہ پرچم لہرانے کی تقریب میں سہ رنگی پرچم لہرائیں گی جو اس فلم فیسٹیول کا خصوصی حصہ رہا ہے۔

انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کے ڈائریکٹر میتو بھومک لانگے نے کہا کہ آئی ایف ایف ایم کو بھارت کی مقبول اور آئیکونک اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو خوش آمدید کہنے پر فخر ہے اور آسٹریلیا میں بھارتی سینما کا جشن منانے کے منتظر ہیں۔

میلبورن میں11 اگست کو رئیل سینٹر میں ہونے والی ستاروں سے بھری رات کو ایشوریا رائے بچن مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریڈ کارپٹ پر واک کریں گی۔

13 روزہ فلم فیسٹیول کا آغاز الانکریتا شری واستو کی فلم لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ کے آسٹریلوی پریمیئر سے ہوگا۔

آئی ایف ایف ایم میں اس سال شرکت کرنے والے دیگر بڑے ناموں میں کرن جوہر، روینہ ٹنڈن، سیمی اگروال، کونیکا سین شرما، ملائکہ اروڑا، راہول بوس، راجکمار راؤ، فلم دنگل کے ڈائریکٹر نتیش تیواری، شوجیت سرکار اور تنیشتا چیٹرجی شامل ہیں۔

تازہ ترین