• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس کے ہاتھوں 9 ملزمان گرفتار، سولجر بازار میں ڈکیتی

Karachi Police Arrested 9 Criminals As Robbers Hits Soldier Bazaar

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے ایف بی انڈسٹریل ایریا میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔ ملزم اس سے قبل بھی ایف بی انڈسٹریل ایریا سے گرفتار ہوچکا ہے۔

لیاقت آباد میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں دو منشیات فروش اور دو اسٹریٹ کرمنل بھی شامل ہیںجبکہ گرفتار ملزمان میں پانچ مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب سولجر بازار میں لوٹ مار اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔نامعلوم ملزمان سولجر بازار نمبر 2 میں رہائشی عمارت سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے۔

چوری ہونے والے سامان میں پرائز بانڈ،سونے کے زیور اور دیگر قیمتی سامان شامل تھے۔واقعے کے وقت اہل خانہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے۔

ادھر پیر آباد میں شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیاجبکہ پولیس کے مطابق 24 سالہ نسرین کو اس کے شوہر شیر عباس نے شک کی بنیاد پہ قتل کیا ۔

لانڈھی چراغ ہوٹل کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ شارع فیصل پر کارساز کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

تازہ ترین