• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: غیرقانونی مقیم افراد کے لئے مہلت کا آخری دن

Saudi Arabia Last Day Of The Illegal Immigrants

سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو مہلت دی جانے والی شاہی مہلت کا آج آخری روز ہے۔مہلت کے ختم ہونے کے بعد غیرقانونی تارکین کو گرفتاری، جیل اور جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبر دار کیا ہے کہ دی گئی مہلت میں مزیدتوسیع نہیں کی جائے گی۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق مہلت ختم ہونے کے بعد رہائش پذیر افراد کا قیام غیرقانونی سمجھا جائے گا۔

جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کے مطابق انہیں پاسپورٹ نہ رکھنے والے 5 ہزار پاکستانیوں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور انہیں سفری دستاویزات جاری کی جا رہی ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ نے بتایاہے کہ دی جانے والی مہلت سے 5لاکھ72ہزار488 تارکین نےفائدہ اٹھایا۔

تازہ ترین