• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Suicide Blast In Kabul 24 Died

افغان دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق خودکش کار بم دھماکا نائب سی ای او محمد محقق کی رہائشگاہ کے نزدیک ہوا، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد آسمان پر دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل چھا گئے ۔ امدادی ٹیموں اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تازہ ترین