• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، والدین کا پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

Parents Refuse Polio Drops In Peshawar

صوبائی دارالحکومت پشاور میں حالیہ پولیو مہم کے دوران والدین کی جانب سےبچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلانے اورٹیکہ جات نہ لگانے کے105کیسزکا انکشاف ہوا ہے ۔

اس بات کا انکشاف ڈی ایچ او پشاور کی جانب سے مختلف علاقوں کے طبی مراکز کے دورے کے موقع پر ہوا ہے۔

ڈی ایچ او پشاور نے سوریزئی اور بی ایچ یو بڈھنی کے  دورے کیے  جہاں پر انہیں بتایا گیا کہ مہم کے دوران 41 بچوں کے والدین نے انہیں پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کیاہے۔

اسی طرح بی ایچ یو بدھئی میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے کے 4، آرایچ سی ریگی میں 30 اور پلوسئی میں 30کیسز سامنے آئے، ڈی ایچ او نے سول ڈسپنسری عطاء محمد، سول ڈسپنسری تہکال پایاں کا بھی دورہ کیا ۔

ان تمام طبی مراکز میں او پی ڈی،حفاظتی ٹیکہ جات ،ادوایات کی دستیابی اور صفائی وغیرہ کا بھی معائنہ کیا اور عملے کو سختی سے آفیشل ڈریس پہننے کی تاکید کی۔  

تازہ ترین