• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں تیراکی کا دلچسپ مقابلہ، ہزاروں افراد کی شرکت

ترکی میں تیراکی کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیاگیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور تیراکی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

ترکی کے بوسفورس دریا پر تیراکی کے سالانہ بین الاقوامی مقابلے میں ترکی سمیت پچاس مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور حصہ لیا ۔

مقابلے کے شرکاء ماہرانہ انداز میں تیراکی کرتے ہوئے نہ صرف اپنے حریفوں سے آگے نکلتے نظر آئے بلکہ سوئمنگ کا شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کی خوب داد سمیٹی۔

مقابلے میں شریک افراد نے گرمی کو دور بھگاتے ہوئے اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین