• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان: بجلی کے سامان کے گودام میں آتشزدگی

Mardan Fire At Electrical Warehouse

مردان میں بجلی کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے گودام میں موجود تمام سامان جل گیا۔

ذرائع کے مطابق مردان کی مال منڈی میں بجلی کے سامان کے گودام میں اچانک لگنے والی آگ تیزی سے پھیلنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڑھ گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

گودام میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

تازہ ترین