• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہوگیا

Sarfraz Ahmed Lost Five Lakh Checks

آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں انعامات کی بارش ہورہی ہے، وہیں ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہوگیا ہے۔چیک کی ادائیگی کو روکنے کے لئے قومی ایئر لائنز سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو پی آئی اے نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر گروپ سات میں ترقی دے دی ہے۔ترقی کا لیٹر لینے کے ساتھ سرفراز احمد کو پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا تھا۔رش کی وجہ سے چیک کہیں گر گیا،جس کی اطلاع سرفراز احمد نے پی آئی اے حکام کو دے دی۔

سرفراز احمد گذشتہ دس سال سے پی آئی اے کی نمائندگی کررہے ہیں۔پاکستان ٹیم کی جانب سے اچھی کارکردگی کے بعد انہیں بھاری تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش ہوئی لیکن سرفراز احمد نے پی آئی اے کو چھوڑنے سے انکار کردیا۔اس وقت وہ پی آئی اے کے بھی کپتان ہیں۔

تازہ ترین