• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی دادی جان نے جسمانی فٹنس کا اعلیٰ مظاہرہ کرتے ہوئے لوہے کی راڈسے لٹک کر ورزش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

ذرائع کے مطابق چینی دادی فٹ رہنے کیلئے ورزش کو انتہائی ضروری سمجھتی ہیں اور اس کے لئے وہ ورک آؤٹ بھی کرتی ہیں۔

ریڈیو میں نظر آنے والی 79 سالہ چینی دادی ایک پارک میں کئی فٹ اونچی لوہے کی راڈزپر لٹک کر ورزش کا شاندار مظاہرہ کر تی دھائی دے رہی ہیں۔

دادی جان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں او ان کی فٹنس کی داد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین