• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں’ گیم آف تھرون‘ کی تھیم پرلائٹ شو

دبئی میں مشہور امریکی ٹی وی سیریز’ گیم آف تھرون‘ کی تھیم پر مبنی دلچسپ لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں عمارت پر تھری ڈی لائٹ پراجیکشن کے ذریعے فلمی نظارے ترتیب دیئے گئے کہ دیکھنے والےٖحیران رہ گئے۔

منفرد نوعیت کے اس رنگا رنگ فیسٹیول میں جہاں بلندو بالا عمارت پرگیم آف تھرون کے فلمی نظارے دیکھ کر لوگ اپنی آنکھیں جھپکنا بھول گئے وہیں لیزر لائٹ شومیں روشنیوں سے سجے نظارے اور واٹر شوکے دوران موسیقی کی دُھن پر رقص کرتے فوارے بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں گیم آف تھرون کے ہزاروں دیوانوں نے شرکت کی اور ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔

 

تازہ ترین