• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خنجراب سرحد پر پاکستانی و چینی بچوں میں تحائف کا تبادلہ

پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ،سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے اس کا عملی نمونہ دیکھنے کو ملا خنجراب کی سرحد پر جہاں پاکستانی اور چینی بچوں نے تحائف کا تبادلہ کیا۔

پاک چین سرحد خنجراب پر چینی اور پاکستانی بچے آپس میں گھل مل گئے، اس پروگرام کا مقصد میڈیا میں پاکستان اور چین کی دوستی کے رنگ کو اسکول کے بچوں کے ذریعے دکھانا تھا۔

اس موقع پر موسیقی کے دھن پر پاکستانی اور چینی بچوں نے رقص کیا تو بڑے بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے اور جھومتے رہے۔

حاضرین نے دونوں ملکوں کے بچوں کی اس طرح ملنے کو سراہا اور پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تازہ ترین