• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ’ ٹوائلٹ ‘میں زندگی بسرکرتا خاندان

India A Family Live In A Toilet

کہاں بھارت میں ٹوائلٹ کی بے حد کمی ہے، وہیں ایک گھرانہ ایسا بھی ہے جو ٹوائلٹ میں زندگی کے دن گزار رہا ہے۔

بھارتی میڈ یا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اڑیسہ میں ایک خانہ بدوش خاندان ’سوچھ بھارت‘ (صاف ستھرا بھارت) مہم کے تحت بننے والےٹوائلٹ میں رہنے پر مجبور ہے۔

اڑیسہ کا شمار بھارت کی امیر ریاستوں میں ہوتا ہے، ہر سال صرف اس علاقے سے تقریباً 800 کروڑ روپےضلعی انتظامیہ کو ملتے ۔

اڑیسہ میں رہائش پذیر دکتر نائیک نامی ایک مزدورروزانہ اجرت پر کام کرتا تھا، مزدوری سے حاصل رقم اس کا گھر چلانے کے لیے ناکافی تھی۔نائیک نے بتایا کہ جس جگہ وہ رہائش پذیرتھا وہاں بہت ذیادہ مقدار میں معدنیات میگنیزاور لوہا پایا جاتاہے۔

بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے نائیک نے کہا کہ میگنیزاور لوہےکو وہاں سے نکالنے کے لیے جسٹس ایم بی شاہ نے اسے اور وہاں رہنے والے دیگر 40 خاندانوں سے وعدہ کیا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے کہیں اور منتقل ہوجائیں، تو یہاں موجود معدنیات سے حاصل ہونے والی رقم میں سے ان کو بھی حصہ دیا جائے گا۔

جسٹس ایم بی شاہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انہیں اڑیسہ میں کھدائی کے بعدجو مینگنیزاور لوہا حاصل ہوگا اس سے تقریباً 59 ہزار کروڑ روپے حاصل ہوں گے اور اس رقم کو 40 خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں ہر خاندان کا حصہ 9 اعشاریہ 43 لاکھ روپے کے برابر ہوگا۔

خانہ بدوش نائیک نے بتایا کہ وعدے کے باوجود انہیں اب تک نہ رقم دی گئی اور نہ ہی رہنے کی کوئی معقول جگہ فراہم کی گئی ہے، جس کی وجہ سے ان کا خاندان ٹوائلٹ میں گزر بسر کرنے پر مجبور ہے۔

نائیک کا کہنا تھا کہ ان کو اس طرح رہنے میں کافی دشواریوں کا سامنا ہے، اس کی اہلیہ ٹوائلٹ کے باہر کھانا پکاتی ہےجبکہ ان کورفع حاجت کے لیےقریبی جنگلات میں جانا پڑتا ہے، اس نے یہ بھی بتایا کہ ان کے لیے ٹوائلٹ میں رہنا نہایت مشکل ہے جبکہ بارش کے دنوں میں مشکلات مزید بڑھ جاتی ہیں۔

تازہ ترین