• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے، خورشید شاہ

Nawaz League Wants To Suppress The Supreme Court Khursheed Shah

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن لیڈر نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اداروں سے ٹکراؤ کرکے فائدہ اٹھایا جائے لیکن ادارے اتنے کمزورنہیں کہ وزرا انہیں ڈرا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ سپریم کورٹ کودباؤ میں لانا چاہتی ہے، ماضی میں نوازشریف کوکرپشن کےالزام میں ہٹایا گیا تو سپریم کورٹ نے بحال کردیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بھٹوکا کیس کرپشن، منی ٹریل، آف شورکمپنی یا اثاثوں کا کیس نہیں تھا، جب بینظیرکی حکومت کرپشن الزام پرختم ہوئی تو ن لیگ نے اس اقدام کو سراہا تھا۔

تازہ ترین