• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی سائیکلسٹ نے ٹور ڈی فرانس ایونٹ اپنے نام کرلیا

British Cyclist Named Tour De France Event

برطانیہ کے کرس فروم نے چوتھی بار ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

تین ہفتے جاری رہنے والے اس ایونٹ کا فائنل اسٹیج چیمپ ایلسی میں ہوا جسے دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں فینزآئیکونک لوکیشن پر موجود تھے ۔

اس موقع پر کرس فروم کے فینز بھی زور و شور سے ان کو سپورٹ کرنے کے لئے وہاں نظر آئے۔ ٹور ڈی فرانس کے اکیسویں اور آخری مرحلے کے اختتام پر برطانیہ کے کرس فروم کامیاب قرار پائے ، یہ ان کا چوتھا ٹور ڈی فرانس ٹائٹل ہے ۔

کامیابی پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے برطانوی سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ اپنی خوشی کو وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے ۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ مشیل اور بیٹا کیلان بھی موجود تھا۔

تازہ ترین