• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد اقصیٰ سیکورٹی: سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

Masjid Aqsa Security The Meeting Of The Security Council Will Be Held Today

مسجد اقصیٰ کے اطراف سیکورٹی انتظامات کے خلاف فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔

مسجد اقصیٰ کے اطراف میٹل ڈٹیکٹرکی تنصیب اور سیکورٹی انتظامات بڑھانے کے خلاف فلسطینی عوام سراپا احتجاج ہیں جب کہ اسرائیلی فورسز سے جھڑپ کے نتیجے میں 3 افراد کی شہادت کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔

مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکے جانے پر فلسطینی عوام نے مسجد کے باہر احتجاجاً نماز ادا کی جب کہ فورسز سے جھڑپوں کے بعد کشیدگی کو دیکھتے ہوئے سلامتی کونسل نے جمعے کے روز ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جو آج ہوگا۔

اس سے قبل جمعے کے روز فلسطینی صدر محمود عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ سے میٹل ڈٹیکٹر ہٹانے تک اسرائیل سے تعلقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل مسجد اقصیٰ کے احاطے میں تین حملہ آوروں نے تین اسرائیلی فوجیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے مسجد میں کیمروں اور میٹل ڈٹیکٹر دروازوں کی تنصیب کا عمل شروع کرتے ہوئے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ داخلے سے روک دیا تھا۔

فلسطینیوں کو مسجد میں داخلے سے روکے جانے پر فلسطینی عوام سراپا احتجاج بن گئے اور ریلیاں نکالیں۔

تازہ ترین