• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے خلاف سینیٹ میں قرار داد جمع

Senate Submitted A Resolution Against Governor State Bank Deployment

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تعیناتی کے خلاف سینیٹ میں قرار داد جمع کرادی گئی۔

اپوزیشن جماعتوںکی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ طارق باجوہ کوگورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے قانون کے تحت طارق باجوہ گورنر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں اور ان کی تعیناتی قانون کے خلاف ہے۔

قرار داد پر 40 سے زائد سینیٹرز کے دستخط موجود ہیں ۔

تازہ ترین