• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگولیا میں روایتی میلے کے موقع پر دلچسپ سالانہ گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں طویل ٹریک پر تیزی سے دوڑتے گھوڑے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

منگولیا میں جاری ’نادام فیسٹیول‘ کے موقع پر گھوڑوں کی سالانہ ریس میں مقامی افراد کے علاوہ چین بھر سے شرکاء نے اپنے پالتو گھوڑوں کے ہمراہ شرکت کی اور طویل ٹریک پر اپنے گھوڑوں کو اتنی تیزی سے دوڑایا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس ریس میں حصہ لینے کیلئے شرکاء جہاں اپنے گھوڑوں کی خاص تربیت کرتے ہیں وہیں اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رُخ کرتی ہے اور خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

تازہ ترین