• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ احمد پور شرقیہ سلگتی سگریٹ پھینکنے سے پیش آیا، اوگرا

Ahmed Pur Sharqia Incident Occured Due To Burning Cigarettes Ogra

چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا ہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ سلگتی سگریٹ پھینکنے سے پیش آیا ہے جب کہ ٹینکر کا ایکسپلوزو لائسنس بھی جعلی تھا۔

میر اسرار اللہ زہری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں اوگرا کی جانب سے سانحہ احمد پور شرقیہ پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔

چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل نے بتایا کہ سانحہ کی ذمہ دار کمپنی کو 1کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کل 11ہزار704آئل ٹینکر معیار کے مطابق ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھئے: سانحہ احمد پور شرقیہ کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 221 ہوگئی

چیئرپرسن اوگرا نے بتایا کہ ہماری ٹیمیں آئل ٹینکرز کی فٹنس چیک کریں گی، انہوں نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا کہ ہماری اس کارروائی پر متعلقہ ٹینکرز والے شور کریں گے۔

سینیٹ کارروائی میں چیئرپرسن اوگرا کی بریفنگ کے دوران فتح محمد حسنی کا کہنا تھا کہ 200 آدمی جل کر راکھ ہوگئے اور متعلقہ کمپنی صرف ایک کروڑ دے کر بچ گئی۔

اس موقع پر سینیٹر روبینہ عرفان نے کہا کہ صرف جرمانہ کافی نہیں، جس کمپنی کا ٹینکر تھا اُسے بند کرنا چاہیے۔

تازہ ترین